لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک بیداری امت مصطفیؐ آج ’’عالمی یوم طوفان الاقصی‘‘ کے عنوان سے برپا کر رہی ہے جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم سرانجام دی کی گئی ہے۔ سربراہ تحریک بیدارء امت مصطفیؐ علامہ سید جواد نقوی کا یکجہتی فلسطین مارچ سے متعلق اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ آج ظلم کیخلاف مزاحمت، صبر، جہاد، بینظیر استقامت کا ایک سال مکمل ہونے پر ناجائز اولاد اسرائیل کو پہنچا کر ثابت کر دینگے۔