لاہور(خصوصی نامہ نگار) بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ ہمیں ذاتیات سے ہٹ کر ملکی ترقی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ ملک میں سیاسی انتشار کا خاتمہ ضروری ہے یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہی انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دشمن قوتوں نے ہمیشہ ملک میں مزہب اور سیاست کے نام پر انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی کوشش کی وہ ناکام رہیں اس لیے دینی اور سیاسی جماعتوں کو ملکی سالمیت انتشار کے خاتمے اور غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لیے مثبت لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا اگر مزہبی وسیاسی جماعتوں اس طرف توجہ نہ دی تو عوام پہلے ہی بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں وہ ان سے نفرت کریں گے کیونکہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو لالی پاپ دے کر اقتدار حاصل کیا لیکن ان کی پریشانیوں کے خاتمے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کے حربے اس وقت استعمال کرتا ہے۔