حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رات دن کوشاں ہے :ثمن رائے 

لاہور(نیوزرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے کہا محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب موجودہ ڈیجیٹل دور میں خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور بچے کی صحت اور آبادی کے بے ھنگم کنٹرول پر سماجی روئیوں میں تبدیلی لانے کیلئے جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو تیزی سے فروغ دے رہاہے۔ سماجی روئیوں میں مثبت تبدیلی ہی ہمیں آبادی کے طے کردہ اہداف تک پہنچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مثبت تبدیلی کیلئے مزید اقدمات عمل میں لانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اس سلسلہ میں بہتر نتائج کے حصول کیلئے محکمہ بہبود آبادی کو جدید اور سائنسی بنیادوں سے ہمکنار کرنے اور تمام نظام اور طریقہ کار کومکمل طور پر ڈیجیٹائزڈکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رات دن کوشاں ہے مگر یہ ترقی کے تمام اہداف تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب عوام اس میں بھر پور کردار ادا کریں۔ خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ اور آبادی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لوگوں کے روئیوں میں اس متعلق مثبت تبدیلی لانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ جدید ذرائعِ ابلاغ کے استعمال سے ممکن ہو سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن