حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان اور کے پی میں پاک فوج کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں پاکستان دشمن عناصر اس طرح کی کاروائیاں کر کے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں سب سے زیادہ ہیں پاک فوج پر حملے کرنے والے جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس کھڑی میں شہید فوجی جوانوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمیں کمزور نہیں کر سکتیں دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے سیکورٹی فورسز نے ملک کی سلامتی و بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ملک امین اسلم نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ملک امین اسلم نے شہید ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔