نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)شہر میں چوروں کا راج، پولیس ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار،شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ چوروں کا حوصلہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ آئے روز گھروں، دکانوں اور گاڑیوں سے مختلف قیمتی اشیاء چوری ہو رہی ہیں۔ جبکہ پولیس کی کارکردگی صرف پرچے درج کرنے تک محدود ہو گئی ہے۔ اس سنگین صورتحال کے باعث شہریوں کا پولیس پر اعتماد تقریباً ختم ہو چکا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ جن میں نقدی، قیمتی سامان، موبائل فون اور موٹر سائیکلوں کی چوری شامل ہیں۔ مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس چوروں کو گرفتار کرنے اور ان وارداتوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس محض رسمی کارروائیاں کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔
نوشہرہ ورکاں:جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار
Oct 07, 2024