باطل قوتیں منظم و سائنٹیفک انداز میں کام کر رہی ہیں: دائود ر ضوی

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود ر ضوی نے کہا کہ باطل قوتیں موجودہ دور میں بڑے منظم اور سائنٹیفک انداز میں کام کر رہی ہیں گمراہی کو پھیلائے کے لئے نئے نئے طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں علماو مشائخ اور مذہبی راہنماوں پر لازم ہے کہ وہ بھی تبلیغ حق کے لئے منظم ہو جائیں ۔تعلیمات حق خیرو برکت کے ساتھ ساتھ آقا کریم کے ساتھ عقیدت ومحبت کا سبب تبلیغ دین کا بہترین ذریعہ بھی ہے ،نیکی اور کار خیر کے کاموں میں حصہ لینا بہت بڑی سعادت اور صدقہ جاریہ ہے تبلیغ دین کرنا یا فلاح بہبود اور کار خیر کے کاموں میں حصہ لینا ہر کسی کا کام نہیں یہ وہی کرتا ہے جس کو اللہ کریم چن لیتا ہے وہ نوجوان اور احباب خوش قسمت ہیں جو بے لوث اپنی خدمات پیش کرتے ہیں نیکی اور صدقات جاریہ کے کاموں میں معاون بنتے ہیں نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کی راہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنے والے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن