کامونکی(نمائندہ خصوصی)ہوائی فائرنگ کرنیوالا نوجوان گولی چلنے سے خود ہی زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ٹبہ محمد نگر کا گل نواز خان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے لگا تو اپنے ہی پسٹل سے گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جسے فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پہنچایا گیا بعدازاں گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے ،صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔