گوجرانوالہ:تجاوزات کیخلاف آپریشن  پر مزاحمت، 5ملزمان کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کھیالی مدنی روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ملازمین پر تشدد ہوا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جس پر متعلقہ پولیس نے پانچ ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔جبکہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے دوران آپریشن کھیالی شاہ پور،مدنی روڈ،سبزی منڈی،اعوان چوک سمیت دیگر علاقوںاور دوکانوں کے آگے قائم عارضی وپختہ تجاوزات کا خاتمہ کرواتے ہوئے 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن