محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا دنیا و آخرت کی کامیابی ہے: سید علی رضا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی نا ئب امیرسید علی رضا حسنی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہی ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا باعث ہے، نبی اکرم ؐ کو اللہ تعالی نے پورے جہاں کیلئے رحمت بناکر بھیجا ،آپ ؐ کی ولادت سے کعبے میں رکھے ہوئے بت سرنگوں ہوگئے،آپؐ میں تمام نبیوں کی خوبیاں پائی جاتی تھی، آپ نے اسلام کی تبلیغ کیلئے صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی امت کیلئے بددعا نہیں کی،ہمیں بحیثیت مسلمان حضور اکرم ؐ کی زندگی اور اسوہ حسنہ پر عمل پیر اہونے کی ضرورت ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے النور ہائی سکول میںسالانہ نعت و قرآت کے تقریری مقابلوں میں طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن