آج پوری قوم یوم یکجہتی فلسطین منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے گی: طارق نوید و دیگر

Oct 07, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،انجینئر خواجہ ایاز نوید لون اور خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ7 اکتوبر کو پوری قوم یوم یکجہتی فلسطین منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے گی اس روز کسی سیاسی جماعت کا نہیں، صرف فلسطین کا نعرہ سر بلند ہو گا اور سب کے ہاتھوں میں فلسطین کا جھنڈا ہو گا۔خواجہ طارق نوید لون کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کو نہ روکا گیا تو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ناکام نہیں بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پکے اور سچے مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے فلسطین کیساتھ ہیں،فلسطینی جھکے ہیں نہ بکے ہیں،بلکہ اسرائیل کیخلاف ڈٹے کھڑے ہیں۔ ہمیں اہل فلسطین کی مدد کیلئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر چیزیں بھیجنے کی ضرورت ہے۔ جنگ مسئلے کا حل نہیں، امن ہی سب اقوام کے حق میں ہے۔

مزیدخبریں