معمار قوم ،ملکی تعمیر و ترقی میں خدمات سر انجام دینے والے ہیرو ہیں: سائرہ افضل تارڑ

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قوموں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ایسے فرض شناس محنتی اورقابل اساتذہ کی خدمات پر ہر پاکستانی انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ان کی لازوال محنت، قابلیت اور تجربہ کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ تعلیم کی جانب سے سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، مسلم لیگی راہنما شیخ گلزار احمد ،چوہدری محمد بخش تارڑ ،سی ای او ایجوکیشن محمد انور جاوید ،محکمہ تعلیم کے افسران ثمینہ یاسمین، صدف خانم، اشتیاق نذیر سمیت اساتذہ اور معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ سابق وزیر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ سلام ٹیچر ڈے پر تمام اساتذہ کو ان کی لازوال خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن