گوجرانوالہ:سابق وفاقی وزیرعثمان ابراہیم کاآئی ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ

Oct 07, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )آنکھیں اللہ رب العزت کی طرف سے دی گئی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اور آنکھوں کی حفاظت کرنا ایک ضروری امر ہے مگر بدقسمتی سے آنکھوں کے امراض کا علاج اس مشکل دور میں ہر کسی کے بس میں نہیں، ایسے میں رفاعی ادارے دکھی انسانیت کیلئے مسیحا بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم نے ابراہیم ٹرسٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ دور حاضر میں مستحق افراد کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنیوالا ادارہ ابراہیم ٹرسٹ حقیقت میں فلاح و بہبود کا کام کر رہا ہے، ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ جس نیک نیتی سے خدمت انسانیت میں دن رات مصروف عمل ہے وہ یقینی طور پر قابل قدر ہے انہوں نے ہسپتال میں موجود جدید مشینری کی تعریف کی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کے اقدامات کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں