عمران نیازی کی سیاست کا محور تشدد ہے،چوہدری ریاض

Oct 07, 2024

گوجرخان (نامہ نگار)عمران نیازی کی سیاست کا محور تشدد ہے پہلے چائنہ کے صدر کی پاکستان آمد پر احتجاج کا ڈھونگ رچایا اب شنگھائی کانفرنس کیخلاف سازشیں کر رہا ہے عمران خان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر  چوہدری محمد ریاض نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بھی بہتری کی طرف گامزن ہوتا ہے تو عمران کی  قیادت میں  انتشار پسند  ٹولہ  اپنی  سازشوں سے حالات خراب کر کے اپنے  غیر ملکی  آقاؤں کو خوش کرتے ہیں عوام اب توڑ پھوڑ اور  احتجاج کی  سیاست سے  تنگ آ  چکے ہیں ۔ چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نیازی کی پر تشدد سیاست کو مسترد کر دیا ہے  اسلام آباد  کا  احتجاج  بری طرح  ناکام ہو گیا  جو  اس  پارٹی کے لئے  ایک  سبق ہے ۔ایک  صوبہ کے  تمام  وسائل کو  احتجاج میں  جھونکنے والوں  سے  حساب لیا جائے۔

مزیدخبریں