رحیم یار خان: پولیس کا کچے میں آپریشن، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

Oct 07, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت  میں ملوث 2  ڈاکو سرمد بھائیو اور ساجن ملوکانی کو ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ ڈاکوؤں نے  پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔  ڈاکوؤں سے  کلاشنکوف سمیت سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

مزیدخبریں