نوشہرہ ورکاں:انجمن سبزی فروش کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) انجمن سبزی فروش کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری الشیخ پیلس میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے اور ڈی ایس پی شبریز حسین نے صدر سید نثار علی زیدی، جنرل سیکرٹری سیٹھ مقصود احمد اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ الیکشن کی تلخیاں بھلا کر تاجر برادری اور بازار کے مسائل کے حل کے لئے بلا تفریق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اس سلسلے میں انہیں منتخب عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن