احتجاج،دھرنے والے ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہیں:نعیم رضامان

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل سردار نعیم رضامان نے چیئرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ( ن) سردار علیم رضا مان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احتجاج اور دھرنے والے ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہیں ایسالگتاہے جیسے یہ خاص ایجنڈے پر آئے ہیںچنددنوں میں مختلف ممالک سے مہمان تشریف لا رہے ہیں اس اہم موقع پر ان کا دھرنا ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ،ایک ٹولے نے ہمیشہ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی سازشیں کی ،اس دفعہ ان کی کوئی چال نہیں چلنے دیں گے۔ 2014 کے دھرنوں اور 2018 میں ان کی حکومت کے بعدملک دوبارہ پٹڑی پر نہیں چڑھ سکا ،(ن) لیگ نے ملک بچانے کیلئے سخت جدوجہدکی لیکن پی ٹی آئی والے خاص ایجنڈے کے تحت سب کچھ تباہ کردیتے ہیں۔(ن)لیگ کی قیادت عوامی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑ ھے گا ملک کو کمزور دیکھنے والوں کاخواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن