میانوالی(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار)کچہ کمرمشانی میں رہائش پذیر پشتون رفیع اللہ خان ولد ھمیش گل خان عمر 23 سال سکنہ لکی مروت اپنے ڈیریے پر سویا ہوا تھا کہ اسکے چچا زاد بھائی وسیم اللہ خان، رفیع اللہ خان پسران انار گل خان اقوام پٹھان سکنائے ضلع لکی مروت صوبہ خیبر پختونخوا،عارف قوم پٹھان سکنہ لکی مروت مسلح آئے اور اندھا دھند فائر مار کر کے فائر مار رفیع اللہ خان کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔