سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرحاجی عرفان الحسن بھٹی کہتے ہیں پی ٹی آئی کی حقیقت ایک بار پھر دنیا کے سامنے آچکی ہے ۔فتنہ جماعت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کا امن تباہ کررہی ، بار بار اپنے ہی ملک پرحملہ آورہونے والی حرکت کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتی ایسے عناصرسے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دیناملک دشمنی کا آخری لیول ہے،دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی دعوت کب ملتی ہی۔تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نا ہے، تھی اور نا ہو سکتی ہی یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے،ریاست کو انکے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے آچکی ہے:عرفان الحسن بھٹی
Oct 07, 2024