چکوال و تلہ گنگ میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری 

چکوال(نامہ نگار)چکوال و تلہ گنگ میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپونس کمیٹی اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 کا تعلق تلہ گنگ جبکہ 7 کا چکوال سے ہے، اجلاس میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی گئی کاروائیوں میں جرمانوں اور گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کے حوالے سے بھی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ڈینگی سے بچنے کا واحد اور موثر حل صفائی ستھرائی اور مچھر بھگانے والی ادویات کا استعمال ہے، شہریوں سے گزارش ہے وہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں تاکہ آپ اور آپ کے بچے محفوظ رہ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن