ننکانہ: ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کے حوالے سے اجلاس

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ننکانہ مزمل الیاس کی زیرصدارت بورڈآف ریونیو انیشیٹوزاورریونیو ریکو ر ی کے ٹارگٹ کومکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع سے ریونیور سے متعلق افسران بھی شریک تھے۔اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو افسران نے ریونیو ریکوری کے ٹارگٹ اور اب تک کی و صو لی با ر ے اجلاس کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ریکوری بارے افسروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں ریونیو افسران اور دیگر عملے کو ریونیو ریکوری کے حصول کے لیے فیلڈ میں نکالیں اور ا ن کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہااچھا کام کرنے والے افسران و عملے کو شاباش ملے گی اور سستی ولاپرواہی کرنے والو ں کی سرزنش کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر کے تمام دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنا کر ریکوری کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن