اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کے روز جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور تزئین۔و آرائش کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا. اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے سنیئر افسران بھی انکے ہمراہ تھے.چیئرمین سی ڈی اے کو کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی. انہوں نے کام کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور فوری طور پر معمولی نوعیت کے باقی ماندہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کی. چیئرمین سی ڈی اے نے جناح کنونشن سینٹر میں نصب کئے گئے جدید ترین آلات اور جدید کانفرنسنگ سسٹمز کی تنصیب کا بھی معائنہ کیا. مزید برآں انہوں نے جدید لائٹنگ، جدید سانڈ سسٹم، اور ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا تاکہ SCO کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے. چیئرمین سی ڈی اے نے جناح کنونشن کے اطراف ہارٹیکلچر کے کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تزئین و آرائش کا مقصد جناح کنونشن سینٹر کو SCO سمٹ سمیت ہائی پروفائل ایونٹس کے لئے مہمانوں اور معززین کا خیر مقدم کرنے کے لئے ایک بہترین مقام بنانا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ SCO کانفرنس کے دن بالکل قریب آرہے ہیں
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ
Oct 07, 2024