قصور(نمائندہ نوائے وقت)معمولی تجاوزات کی صفائی مگرتجاوزات سے بھراہوا چوک کوٹ حلیم خاں جوں کا توں،ون وے ر وڈجیسی بڑی سڑک سے گزرنامحال شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی خاص مہربانی کی وجہ سے یہاں پرچھوٹے بڑے ٹھیلے قبضہ ما فیا کی شکل اختیارکرگئے ہیں جبکہ عام شہری اورطلباء کے گزرنے کیلئے پل صراط سے کم نہیں رہا،اہل علاقہ کاڈی سی اوقصورودیگر انتظامیہ سے تجاوزات کو جنگی بنیادوں پرہٹانے کامطالبہ۔قصور شہر اور گرد میں معمولی تجاوزات کی صفائی کی گئی مگر تجاوزات سے بھراچوک کوٹ حلیم خاں تاحال محفوظ،ون وے جیسی بڑی سڑک سے گزرنا محال ہوچکا،شہرویوں یہ سب باقاعدہ منتھلی و صو لی کانتیجہ ہے قبضہ مافیا سڑکو ں پر قبضہ کرکے انتظامہ کی ماہانہ مٹھی گرم رکھتا ہے اسی لئے اس علاقے پر انتظامیہ کی خاص مہربانی ہے۔اخبارات میں بھی بارہا شائع ہونے کے باوجود علاقہ میں تجاوزات کو گرایا نہ جاسکا۔چوک کوٹ حلیم خاں روڈدورویہ سڑک کے برابر ہونے کے باوجودیہاں سے گزرنا محال ہوچکا ہے۔
قصور:چوک کوٹ حلیم خاں میں تجاوزات کی بھرمار،گزرنا محال
Oct 07, 2024