شیخوپورہ(سلطان حمید راہی +ڈاکٹر شیخ جمیل اختر+سیف الرحمان سیفی) شیخوپورہ و گردونواح میں مرغی کامردہ گوشت کے سا تھ ساتھ لاگربیماراورمردہ جانوروں کا گوشت بھی فروخت کیاجارہا ہے جبکہ اکثرعلاقوں میں بکرے کے گوشت میں پانی کی ملا و ٹ بھی کی جارہی ہے جس کے استعمال سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اس سنگین صورتحال پرپنجاب فوڈ اٹھارتی کی ٹیمو ں کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔انجمن شہریاں شیخوپورہ کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے بتا یا کہ اکثر قصاب لاغر اور نیم مردار جانوروں کو سلاٹر ہائو س میں لے جا کر ذبح کرنے کے بجائے گھروں بازاروں گلیوں میں ذبح کر تے ہیں اور ان کا گوشت عوام کو فروخت کر دیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کی خاموشی بھی حیران کن ہے عوام کو ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری فوڈ کی فراہمی کو روکنے کیلئے کوئی موثر میکنزیم نہیں ہے، شیخوپورہ میں کئی مرتبہ جانوروں کا مردہ گوشت پکڑا گیا مگر آج تک ان قصابوں کیخلاف کوئی کارروائی منظر عام پر نہیں آئی۔