شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی رہنمائوں کارکنوں کو ان کے بنیادی حقوق احتجاج سے روک کر خوشیاں منانے والے آمریت کی طرز پر چل رہے ہیں۔ دوروز تک اسلام آباد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سڑکیں بلاک کی گئیں اس دوران درجنوں لوگ ایمبولینسزمیں پھنسے رہے اور کئی لوگ شادیوں، جنازوں میں شامل نہیں ہو سکے اس طرح کے کریک ڈائون حکومت کیخلاف مزید نفرت کا باعث بن رہے ہیں۔(ن)لیگ جھوٹوں اور مکار لوگوں پر مشتمل ٹولہ ہے جو اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے گندی سیاسی سے بھی گریز نہیں کرتے ،پی ٹی آئی کے دور میں مولانا فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے احتجاجی جلسہ کئے لانگ مارچ کئے تھے ، سیاسی کارکنوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے سے اداروں کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہوتا ہے حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور عمران خان کا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں ۔