اسلام آباد(خبرنگار)ان ڈرائیو نے اپنے ڈرائیورز کی بین الاقوامی سطح کی سیفٹی اور ایمرجنسی ٹرینگ فرام کرنے کے لئے ریسکیو 1122 کے ساتھ شراکت داری کر لی ہییہ اقدام ان ڈرائیو سے منسلک ڈرائیورز کو پاکستان میں تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیتوں کو یقئنی بنانے اور رائیڈ ہیلنگ کے تجربے کے ساتھ ساتھ صارفین کے اعتماد اور سیفٹی کوبہتر بنانے کے کمپنی کے عزم کا عکاس ہییہ جامع تربیت محفوظ ڈرائیونگ اور ہنگامی ردعمل کا احاطہ کرے گی، جس میں سڑک پر حفاظت، ابتدائی طبی امداد، اور خطرات کی شناخت جیسے شعبے شامل ہیں۔ایک ایسی صنعت میں جہاں حفاظت سب سے اہم ہے، ان ڈرائیو کو پاکستان کی واحد رائیڈ ہیلنگ سروس ہونے پر فخر ہے جو دن رات، کسٹمر سپورٹ کے عزم کے ساتھ اس طرح کے سخت تربیتی معیارات کو نافذ کرتی ہے تاکہ ڈرائیور اور مسافر یکساں طور پر کسی بھی صورتحال کے دوران فوری مدد پر بھروسہ کر سکتے ہیں،
ڈرائیورز کی بین الاقوامی سطح کی سیفٹی،ان ڈرائیوکی ریسکیو 1122 کے ساتھ شراکت داری
Oct 07, 2024