اٹک (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اٹک پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اسی سلسلہ میں تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش نوید اقبال ولد محمد اقبال سکنہ کھوڑ پنڈیگھیب سے دوران چیکنگ 1420 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے منشیات کے سوداگر محمد الیاس عرف چندا ولد میر اکبر سکنہ حمید سے 1450 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کاروائی میں تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے منشیات فروش واصف محمود ولد تاج محمد ساکن تھٹی سیداں تحصیل جنڈ سے تلاشی کے دوران 600 گرام چرس برآمد کرلی اسی طرح تھانہ رنگو پولیس نے منشیات فروش سجاد علی عرف مدینہ ولد سردار خان سکنہ فورملی کے قبضہ سے 500 گرام چرس جبکہ تھانہ سٹی اٹک پولیس نے اویس عرف شانا ولد عظیم ساکن صدر بازار سے 531 گرام چرس برآمد کر لی ایک اور کاروائی میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد بلال ولد محمد امتیاز سکنہ کھرالہ کلاں سے 1460 گرام چرس برآمد کرلی، اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر اٹک پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم علاؤ الدین ولد حبیب اللہ سکنہ ڈھیری کوٹ سے دوران تفتیش اسلحہ آتشیں برآمد کر لیا جبکہ شفاعت علی ولد محمد سلیم ساکن فقیر آباد کی پڑتال کرنے پر رائفل 12 بور معہ 3 روند برآمد کر لیے دوسری جانب تھانہ حضرو پولیس نے محمد رمضان ولد عبدالشکور ساکنہ غورغشتی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کرنے پر پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس نے عثمان ولد رحمان گل ساکن پشاور کی تلاشی لینے پر 2 پسٹل معہ 8 ضرب روند برآمد کرلیے، اٹک پولیس نے مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو آہنی زیور سے آراستہ کر دیا۔