ہمارے اعمال سے پتہ چلے کہ ہم محمد الرسول اللہ ؐ کے غلام ہیں،عبدالقدیر اعوان

Oct 07, 2024

  بوچھال کلاں (نامہ نگار) وہ وقت اپنے سامنے لائیں جب اس خطہ پر انگریز مسلط تھ اور مسلمان ان کے زیر تسلط تھے اس وقت کے مظالم اور ان کے عدالتی فیصلوں کو دیکھیں تو پھر اس آزاد وطن کی قدر ہو گی ۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا ملک ترقی نہیں کرے گا تو ہمیں وہ قوت بھی نصیب نہیں ہوگی جس سے ہم اپنا دفاع کر سکیںبجائے اس کے کہ ہم کہیں ظلم ہوتا ہوا دیکھیں اور اسے روکیں۔یہ سب کہتے ہیں کہ یہ خرابی ہے اور اس کا حل کیا ہے ؟لیکن سوال کرنے کے باوجود ہم عملی طور پر کچھ کرنا بھی نہیں چاہتے ۔ہمارے بیانات ،تحاریر میں تو یہ بات ملتی ہے لیکن ہمارے کردار میں ہمارے عمل میں یہ نظر نہیں آتا کہ ہم اس خرابی کو دور کرنے کے لیے واقع مخلص بھی ہیں۔ہمارے کلام اور عمل میں بہت بڑا فرق نظر آتا ہے۔جب معاشرے کو دیکھتے ہیں تو ہمارے حالات بتاتے ہیں کہ ہمارے اندر انصاف نہیں ہے ۔ 

مزیدخبریں