قصور:بجلی چوری میں مبینہ معاونت،8لیسکو اہلکاروں کو سزائیں

Oct 07, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)بجلی چوری میں مبینہ معاونت ناقص کارکردگی پر8 لیسکواہلکاروں کوسزائیں،ایک نوکری سے فارغ جبکہ 7 کی تنزلی، ایس ڈی او سب ڈویڑن لیسکو نارتھ کھڈیاں خاص نے گزشتہ روز محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے کے بعد 8 لیسکو اہلکاروں کو سزائیں سنائیں ہیں جن میں اسسٹنٹ لائین مین ساجد علی شان کو بجلی چوری میں معاونت پر نوکری سے برخاست کر دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ لائن مین ٹو سیف اللہ،عارف علی، محمد بلال، محمد اظہر بلال محمد سلیم اور شبیر حسین کو ناقص کارکردگی پر عہدوں سے تنزلی کی سزائیں سنائی ہیں۔

مزیدخبریں