شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے قابل مذمت، حسین مقدسی 

Oct 07, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ  علامہ آغا سید حسین مقدسی نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی پرزوز مذمت کرتے ہوئے باور کرایا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت جوان کی شہادت ناقابلِ تلافی نقصان ہے، شہدا کا خون رائیگان نہیں جائیگا، پاکستان کی سلامتی کی جانب اٹھنے والی میلی آنکھ پھوڑ دی جائے گی، پوری قوم عساکرِ پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہو کیونکہ اندونی دشمن پر قابو پا کر بیرونی دشمن سے نمٹا جا سکتا ہے، افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر دفاعِ وطن کے تقاضے نبھاتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کیے  اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے مکار دشمن کی افواج کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں، مکتبِ تشیع کی نمائندہ تنظیم تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ دین و وطن کے تحفظ، مظلومین کی حمایت اور ظالمین سے عملی بیزاری کا مشن جاری رکھے گی

مزیدخبریں