بچے کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری استاد بخوبی نبھاتا ہے، محمد عامر صدیقی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) علم ایک روشنی ہے اس سے فیضیاب ہو کر ہی ترقی و خوشحالی کی منازل طے ہو سکتی ہیں اور اساتذہ کرام ہی اس روشنی کو قوم تک منتقل کرنے کا ذریعہ ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے عالمی یوم معلم پر کیا انہوں نے کہا کہ اسلام میں روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے دنیا میں والدین کے بعد بچے کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری استاد بخوبی نبھاتا ہے،آج کا دن اساتذہ کرام کی خدمات کے اعتراف اور ان سے محبت و عقیدت کے اظہار کا دن ہے استاد کی عزت سے زندگی کو سنگھار اور درسگاہوں کو رونق ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن