پاکستان میں جو کچھ ہورہا یہ جہاد نہیںفساد ہے ، اظہار بخاری

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) متحدہ علما محاذ صوبہ پنجاب کے صدر چیئرمین امن کمیٹی معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے ملک میں بڑھتی نفرتی سیاست پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ھورہا ھے ۔یہ جہاد نہیں فساد ھے ۔سب کو ملکر کر پاکستان کی خدمت کرکے اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ھے ۔ نفرتی سیاست ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جو انسانی دماغ کی صلاحیتوں کوپاش پاش کردیتی ہے۔پاک افواج کو کمزورکرنے والے خدا کا خوف کریں ان کی اس قبیح حرکت سے مودی خوشی سے تالی بجا جا رہا ہے۔ معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی کا سبب نفرت انگیز سیاست ہے ضلع امن کمیٹی پاکستان میں مذہب کے نام پر خانہ جنگی کا دروازہ نہیں کھولے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران مولانا عبد الظاھر فاروقی ۔قاری خالد محمود۔ قاری ذی شان ۔علامہ زاھد کاظمی ۔قاضی عبد الشکور ۔پیر عبد المجید۔سے مشاورت کے کے ساتھ محبت سیف۔نفرت ڈلیڈ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔اظہاربخاری نے کہاپاک افواج پاکستان کی طاقت ہیں۔وہ اپنی طاقت سے ہر فتنہ و فساد کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن