آج غزہ مارچ میں اسلام آباد کی مسیحی برادری بھر پور شرکت کرے گی، راشدچوہان 

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مسیحی رہنما راشدچوہان نے فلسطینیو ں سے یکجہتی کے لے 7اکتوبر کو ہونے والے غزہ مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا اسلام آباد سے کثیر تعداد میں مسیحی برادری کے افراد شریک ہونگے.ان خیالات کا اظہار  انہوں نے مقامی چرچ میں پادریوں کے ہمراہ مسیحی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پران کا کہناتھا پاکستان تحریک انصاف کا واحد مقصد صرف ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ وزیر اعلی پختونخواہ  علی امین گنڈا پور کی قیادت میں جس طرح  مسلح افراد نے اسلام آباد پر دھاوا بولا سیاسی جاعت کے پرتشدد احتجاج سے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ شہید اور باقی پولیس جوانوں کو  زخمی کیاگیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ کسی بھی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے  جس طرح عاجزی انکساری بردباری کا مسلسل مظاہرہ کیا یہ انکی حب الوطنی، جمہوریت  پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے اپنی جانوں کی پراوہ کئے بغیر حالات پر قابو پایا ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور زخمی ہونے والے پولیس جوانوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں مسیحی برادری پولیس کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ گورنر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا بیان خوش آئیندہے کہ صوبے کو دہشت گردوں کے سہارے نہیں چھوڑ سکتے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا تاریخ میں میں شہید بینظیر بھٹو اور انکے خاندان کی قربانیوں کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا تحریک انصاف عوام کو گمراہ نہ کریں ہماری جڑیں عوام میں مضبوط ہیں عوام کے امنگوں کی حقیقی ترجمان پیپلز پارٹی ہی ہے بلاول بھٹو زرداری ہی غریب عوام کی امیدوں کی کرن ہیں غریب عوام پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن