راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)شہر اور کینٹ میں داخلے راستے کھلنے کے بعد نظام زندگی معمول پر آگئی مری روڈ سمیت شہر بھر میں ٹریفک جاری تمام تجارتی مراکز کھل گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی وگردونواح میں 2 داخلی راستوں پر کنیٹینرزا ور رکاوٹیں عارضی طور سائیڈ پر کردی گئیں ۔اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے لئے فیض آبادکے قریب کنٹینرز موجود اسٹیڈیم روڈ، سکستھ روڈ ،چاندنی چوک ،سی بلاک ،کھنہ پل ،شاہی چوک ،ناز سنیما ،کمیٹی چوک ،لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج روڈ پررکاوٹیں سائیڈکردی گئی جبکہ مریڑھ چوک ،میٹرو اسٹیشن، صدر ، کچہری ،سواں پل ۔ٹی چوک، کرال چوک ،مارگلہ موڑ،پیرودھائیبس اسٹینڈ ،خیابان سرسید، کیرج فیکٹری،26 نمبر چونگی، مہر آباد کھول دیا گیا،چیئرنگ کراس چوک ،پشاور روڈ ،خواجہ کارپوریشن ،دھاماں سیداں ،کلیال کے راستے کھل گئے چک بیلی موڑ،روات ،مندرہ موڑ،مسہ کسوال ،جی ٹی روڈ گوجرخان اور دولتالہ،موڑ جی ٹی روڈ چکوال بھی کھول دی گئی۔ لیاقت باغ میں سٹی پولیس کے اہلکار، پولیس کی پریزن وین اور ٹرک بھی کھڑے رہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔