کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے شہریوں کے تحفظ کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا ، انجم عقیل خان

Oct 07, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران وفاقی پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ نے اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے وہ اس مشکل وقت میں وفاقی پولیس اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں.

مزیدخبریں