جہلم: مضر صحت کھانا کھانے سے   2 بچے جاں بحق‘ 6 کی حالت غیر

Oct 07, 2024

جہلم (نامہ نگار) زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ چھ بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں ڈھوک شیریاں میں ایک ہی خاندان کے افراد بچوں سمیت گھر میں موجود تھے، کھانا کھانے کے بعد مختلف بہن بھائیوں کے آٹھ بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ بچوں کو علاج کیلئے نجی ہسپتال لے جایا گیا۔ ایک بچہ گھر میں ہی تھوڑی دیر بعد جاں بحق ہو گیا۔ ایک بچہ نجی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق بچوں کی شناخت فرقان اور احسن کے ناموں سے ہوئی۔ جبکہ باقی چھ بچے جو آپس میں کزن ہیں انہیں نجی ہسپتال سے آر ایچ سی ڈومیلی اور سوہاوہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ریفر کیا گیا۔

مزیدخبریں