ملتان ٹیسٹ میچ کیلئے سٹی ٹریفک  پولیس کا ڈائیورشن پلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلہ میں جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا گیا۔ ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران متبادل راستہ اختیار کریں۔ ڈیڑھ چوک پر ڈائیورشن کے دوران متبادل کے طور پر ملتان سے خانیوال، لاہور جانے کیلئے چوک کمہاراں والا سے وہاڑی چوک، بہاولپور بائی پاس سے شاہ شمس انٹرچینج موٹروے کا راستہ اختیار کریں۔ سیداں والا بائی پاس چوک ڈائیورشن پوائنٹ ہے۔ خانیوال، لاہور جانے والی ٹریفک ننگانہ چوک سے چوک کمہاراں والا، وہاڑی چوک، بہاولپور بائی پاس چوک سے شاہ شمس انٹرچینج موٹروے کا راستہ اختیار کریں۔ پل رانگو ڈائیورشن پوائنٹ ہے۔ ملتان شہر جانے کیلئے واپڈا چوک سے کوٹھے والا کی طرف متبادل راستہ اختیار کریں۔

ای پیپر دی نیشن