لاہور(سپورٹس رپورٹر)خصوصی اتھلیٹس کی طبی دیکھ بھال کیلئے سپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے کے تحت آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے سپیشل بچوں کی طبی دیکھ بھال کیلئے سپیشل اولمپک پاکستان کو مکمل معاونت فراہم کی جائیگی جبکہ ایک ملٹی سپیشلٹی میڈیکل انسٹیٹیوٹ اطفال، کارڈیالوجی اور نیورولوجی میں 2 سے 7 سال عمر کے سپیشل بچوں کی باقاعدہ سکریننگ کریگا تاکہ ذہنی معذوری کے حامل کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔مفاہمتی یادداشت پرسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور او ایم آئی ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کاشف مصطفی نے دستخط کیے۔