لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل فرنچائزز نے سٹار کھلاڑیوں سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد کر دی، دستیاب کرکٹرز کی غیرمتاثرکن فہرست وجہ بنی، دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے اوائل میں ڈرافٹ کا انعقاد ہوگا۔ ایف ٹی پی سے ہٹ کر شیڈول کردہ ٹرائنگولر سیریز اور پھر چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے 2025 میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد روایتی تاریخوں پر نہیں ہو پائیگا۔