لاہور ( ) انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے حال ہی میں موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی قائدانہ خصوصیات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے جس کا موازنہ پاکستان کے ماضی کے مشہور کپتانوں سے کیا جاتا ہے۔انہوں نے شان مسعود کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہیں ایک فعال کپتان کے بجائے ایک "ری ایکٹو کپتان" کے طور پر بیان کیا گیا جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انگلینڈ جیسی جارحانہ ٹیموں کا سامنا کرتے وقت خاص طور پر بین سٹوکس کی قیادت میں یہ ضروری ہے۔ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ "شان مسعود ایک ری ایکٹو کپتان ہے ایک فعال کپتان نہیں، میں نے یارکشائر کیلئے ان کی کپتانی دیکھی ہے۔وہ پاکستان کے سابق کپتانوں عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، انضمام الحق یا مصباح الحق کی طرح نہیں ہیں۔سابق لیجنڈ نے مشورہ دیا کہ ایک کپتان کو ایک قدم آگے رہ کر اپوزیشن کی چالوں کا اندازہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔