لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ گلین میکسویل نے میلبورن میں آسٹریلیا کے سمر کرکٹ فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر متوقع ہونا ٹیم کو ٹف بنا دیتا ہے، ماضی میں ہمیں پاکستان کے خلاف چیلنجر کا سامنا رہا ہے، پاکستانی ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ یہ نہیں جان سکتے کہ آپ کو ان سے کیا توقع کرنی چاہیے، ہمیں بابر اعظم کے اوپر نظر رکھنا ہو گی، وہ ایک سپر سٹار کھلاڑی ہیں۔ شاہین آفریدی نئے بال کے ساتھ ایک جادوگر فاسٹ بائولر ہیں۔
پاکستان ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: گلین میکسویل
Oct 07, 2024