لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے ایف سی کے ایلیٹ فٹسال انسٹرکٹر ناصر صالح کی زیر نگرانی چھ روزہ اے ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس فٹبال ہاؤس لاہور میں مکمل ہو گیا۔ سابق ایرانی فٹسال کوچ نے پاکستانی کوچز کو فٹسال پر بھرپور آگاہی دی۔ اس موقع پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ ناصر صالح نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔