اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اسلام آباد میں ہفتے کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں سید نیر حسین بخاری نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ بنا کر قانونی کارروائی کی جائے۔ ۔سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر کو ہراساں کیا گیا وہ قابل مذمت ہے اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان بلوائیوں کو گرفتار کرے۔ ۔سیکرٹری جنرل پی پی پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عہدیداروں اور کارکنوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے اور حملہ آوروں کو متنبہ کرتی ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائیں
سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پی ٹی آئی کے ورکروں کا حملہ ، نیئر بخاری کی مذمت
Oct 07, 2024