میاں کاشف اشفاق کی  سربراہی میں وفدایک ہفتے کے  دوے پرامریکہ روانہ 

Oct 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد سی ای او میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں گزشتہ روز امریکہ کے ایک ہفتے کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ دورے کا مقصد برآمدات کے نئے مواقع کی تلاش اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی فرنیچر مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینا ہے۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا وفد امریکی کاروباری اداروں، صنعت کے سٹیک ہولڈرز اور ممکنہ خریداروں کیساتھ ملاقاتیں کر کے پاکستانی فرنیچر کی دستکاری اور عمدہ ڈیزائنوں کے بارے میں بریفنگ دے گا جو اپنے معیار اور جمالیاتی کشش کی وجہ سے دنیا بھر میں انتہائی پسندیدہ اور معروف ہے۔ 

مزیدخبریں