لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا سیاسی عدم استحکام معیشت ،مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے زہر قاتل ہے۔ سیاست سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سنجیدہ اور معتبر شخصیات جن کی آواز کو سنا جاتا ہے انہیں موجودہ حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل پر تشدد سر گرمیاں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ میں ہے جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہے۔میں نہ مانوں کی رٹ کسی طور پر بھی ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں۔