لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ بورڈ کے ڈائریکٹر منتخب ہو گئے ہیں۔ میاں ابوذر شاد نے کہا وہ وزیر اعلی مریم نواز اور صوبائی وزیر و سیکرٹری انڈسٹریز کے مشکور ہیں۔ مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی فعالیت میں اضافہ میرا ہدف ہوگا۔ معاشی بحالی کیلئے سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر منتخب ہونے پر تاجر برادری کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔
میاں ابوذر شاد پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر منتخب
Oct 07, 2024