پی ٹی آئی کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں:افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر کا کہنا ہے پی ٹی آئی کارکن گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری نے حکمرانوں کی فسطا ئیت واضح کردی ہے۔ جبر کے ان ہتھکنڈوں سے تحریک کا راستہ روکا نہیں جاسکتا ، حکمرانوں کا پی ٹی آئی پر جبر اور تشدد ان کے ا ندر کاخوف ہے،مقدمات، گرفتاریوں اور تشدد کے باوجود کارکنان اور سپورٹرز بانی پی ٹی آئی کی کال پر دیوانہ وار باہر نکلے ہیں اسلام آباداحتجاج نے حکمرانوں کے اقتدار کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں مسلط شدہ حکمرانوں کیلئے آپشنز محدود ہو رہے ہیں فارم 47کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والے ٹولے کو ملک اور قوم کی کوئی فکر نہیں اس لئے یہ حالات میں سدھار پیدا کرنے میں سنجیدہ نہیں دنیا ترقی میں کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے اور انہیں بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کو دیوار سے لگانے سے فرصت نہیں ساری قوم جانتی ہے کہ موجودہ جعلی حکمران زور زبردستی مسلط کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن