شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا نہیں چاہتی، آئے روز احتجاج کا مقصد ملکی معیشت کو توانا ہونے سے روکنا ہے قوم ان کی سازشوں کو جان چکی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت کے خلاف تحریک انصاف احتجاج کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے صوبے کے وسائل احتجاجی سیاست پر استعمال کررہی ہے جو صوبہ کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے پی ٹی آئی کی قیادت نہیں چاہتی کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو، پی ٹی آئی نے ماضی میں چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر احتجاجی دھرنا دیا اور اب ملائشیا کے وزیر اعظم کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں احتجاج شروع کردیا گیا ہے تاکہ یہ دورہ منسوخ ہو، پی ٹی آئی کا ایجنڈہ پاکستان کو بحرانوں میں دھکیلنا اور ناکامی سے دوچار کرنا ہے، (ن) لیگ کی حکومت عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔