ڈپٹی کمشنرحافظ آباد عوامی شکایات پر قلعہ رام کور اور نواہی گاؤں خانپور پہنچ گئے

Oct 07, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق عوامی شکایات پر قلعہ رام کور اور نواہی گاؤں خانپور پہنچ گئے جہاں ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب سیور یج سسٹم ،نالے کی تعمیر اور دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مختلف علاقوں کے عوام نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر آ کر ان سے ملاقات کی اور اپنے علاقائی مسائل سے آگاہ کیا، اسی سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے قلعہ رام کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مین سڑک پر سیورج کا پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کا جائزہ لیااور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقہ مکینوں کو یقین دلایا کہ ان کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ حل کروایا دیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں