کراچی ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ ،4افراد جاں بحق

Oct 07, 2024 | 11:03

 کراچی ائیر پورٹ کے قریب مبینہ بم دھماکہ ہوا ہے،حملہ غیر ملکی افراد کے کانوائے پر ہوا ہے۔ کانوائے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے والی سڑک پر ہوا ہے، حملے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ،حملے میں رینجرز کے کیپٹن عثمان اور اہلکار مظہر اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں،حملے میں پولیس اور رینجرز موبائیلیں بھی تباہ ہوئی۔    ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا۔دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی عمارت اور اثاثے محفوظ ہیں، ائیر پو ر ٹ پر فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی، ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لئے ہر قسم کے تعاون کا حکم دے دیا۔    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کا دھڑ ملا ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی،چار جاں بحق ہونے والوں میں تین غیر ملکی افراد کی شناخت بھی کرلی گئی،مرنے والوں کی شناخت میں لی جون ، وہ چون زن اور لی زہااو کے نام سے ہوئی ہے،دھماکے کے 17زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ، دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پرا ہوا ،معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا دھماکے کے نتیجے میں12گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا،3مکمل تباہ ہوئیں تقریباً 70 سے 80 کلو گرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔

مزیدخبریں