پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےآغازپر ہنڈرڈانڈیکس میں 53پوائنٹس کی کمی ہوئی، مارکیٹ 83 ہزار 478 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوا تھا۔انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31 پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 83 ہزار 605 پوائنٹس تک پہنچا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 2239 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 53پوائنٹس کی کمی
Oct 07, 2024 | 11:05